34

آئی جی پنجاب کی جانب سے فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی پر اینٹی رائٹ فورس کے افسروں و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی

آئی جی پنجاب کی جانب سے فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی پر اینٹی رائٹ فورس کے افسروں و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی

ہائیکورٹ میں مستعد ہو کر فرائض سر انجام دینے پر RIرضاذاکر اور SIاحسان الحق کو شاباش اور تعریفی اسناد دیں۔
آئی جی پنجاب کا ایس پی اینٹی رائٹ ساجد حسین کھوکھر کوبھی بہترین سپرویژن پر شاباش اور تعریفی خط دینے کا اعلان۔

لاہور( سدید کرائم رپورٹر) -انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مستعد ہو کر فرائض سر انجام دینے پر اینٹی رائٹ فورس کے افسران و جوانوں کو شاباش دی ہے۔آئی جی پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں تعینات اینٹی رائٹ فورس کے ریزور انسپکٹر رضا ذاکر اور سب انسپکٹر احسان الحق کو دفتر مدعو کیا اور شاباش کے ساتھ ساتھ تعریفی اسناد دیں۔ آئی جی پنجاب نے بہترین سپرویژن پر ایس پی اینٹی رائٹ ساجد حسین کھوکھر کوبھی شاباش اور تعریفی خط دینے کااعلان کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکار محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ایسے محنتی،قابل اور فرض شناس افسران واہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران واہلکاراسی جذبے کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں اور دوران ڈیوٹی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں