50

آتش گیر مادہ بنانے، خریدو فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے – ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی

وہاڑی (شفقت رمضان سے)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایات پر ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کا سال نو کی آمد اور نیو ائیر نائٹ پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے کہا کہ آتش گیر مادہ بنانے، خریدو فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے گا زہریلی شراب کی تیاری،خریدوفروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے نشہ آور اشیاء خصوصا آئس اور شیشہ کے استعمال اور خریدوفروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے نیو ائیر نائٹ پر موٹر سائیکل، گاڑیوں، رکشوں کے سلنسر نکالنے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے شہری اور ورکشاپ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ڈی پی او کی تمام ایس ایچ اوز کو نیو ائیر نائٹ سے قبل شہریوں میں آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت سڑکیں بلاک کرنیوالے، ہلڑ بازی کرنے اور فیملیز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا شہری کسی منفی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف پنجاب پولیس کو 15 پر اطلاع دیں ٹریفک پولیس مین شاہراہوں پر نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی پلان تشکیل دے
اہم شاہراہوں پر ٹریفک اور رش کو کنٹرول کرنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں