36

آج کا دن پورے ملک میں ووٹرز کی آگاہی کے لئے منایا جارہا ہے-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خالد محمود گیلانی

آج کا دن پورے ملک میں ووٹرز کی آگاہی کے لئے منایا جارہا ہے-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خالد محمود گیلانی
ووٹر ڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے- الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی
پورے ملک کی طرح وہاڑی میں بھی ووٹرڈے کا عالمی دن منایا گیا اور اگاہی واک نکالی گئی-
وہاڑی(شفقت رمضان+شاہد رفیق )قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر سیمینار اور آگاہی واک سیمینار کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خالد محمود گیلانی نے کی پورے ملک کی طرح وہاڑی میں بھی ووٹرڈے کا عالمی دن منایا گیا اور اگاہی واک نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خالد محمود گیلانی , الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی نے کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خالد محمود گیلانی نے کہا کہ آج کا دن پورے ملک میں ووٹرز کی آگاہی کے لئے منایا جارہا ہےاس ملک میں جمہوریت تبھی آگے بڑھے گی جب ووٹ کی اہمیت ہوگی بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دے تو وہ اپنے نمائندے منتخب کرسکیں گے الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی نے کہا کہ کہ ووٹر ڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے، ووٹ کے ذریعے عوام کو اپنی مرضی کی قیادت کا انتخاب کرنے کا موقع ملتا ہے، جمہوری نظام میں ہر شہری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے لبنی احتشام ایڈووکیٹ مے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والے تمام لوگوں کو حق رائے دہی کے ذریعے جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کا مکمل اختیار دیتا ہے سماجی رہنما نوشین ملک نے کہا کہ انتخابی عمل میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے جس کے ذریعے وہ اپنے حقوق کا تحفظ کر سکتی۔ پاکستان کے مجموعی طور پر 97 ملین رجسٹرڈ ووٹرز ووٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں تحریک انصاف وومن ونگ کی ضلعی صدر صائمہ نورین نے کہا کہ ملک میں 44فیصد ووٹرز کے عمریں 35 سال تک ہیں جو انتخابی عمل پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت کو آپس کے اختلافات بھلا کر مشترکہ طور پر انتخابی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت عام آدمی کو ملکی معاملات میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔جمہوری استحکام پیدا کر کے ہم اپنے وطن کو ایک ترقی یافتہ ملک بنا سکتے ہیں اوورسیز پختون اتحاد کے سربراہ عبدالغفار خان نے کہا کہ جمہوریت میں عوام کو اپنی مرضی کی قیادت کو منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ووٹر کے فیصلے کو اہمیت دینا ہو گی۔ جمہوریت ہوتے ہوئے ہر فرد کو اپنے حق رائے دہی کو اختیار کرنے مکمل اختیار حاصل ہے۔ ووٹ کی طاقت عوام کو ایک مخلص قیادت چننے کا حق دیتی ہے۔ ہم اپنے ووٹر کے ذریعے ملک کو بہترین قیادت دے کر اسے ایک روشن مستقبل دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر لازم ہے کہ وہ عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اس موقع پر چوہدری مزمل اقبال محمد ناصر،رانا محمد افضل،نیاز رسول بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں