39

آزاد کشمیر انتخابات: 45 نشستوں پر 26 سیاسی جماعتوں کا 708 امیدوار کے ساتھ مقابلا

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں 45 نشستوں پر 708 امیدوار مقابل ہیں۔

آزاد کشمیر کے 33 انتخابی حلقوں میں 587 امیدوار مدمقابل ہوں گے جن میں سے پہلی بار سب سے زیادہ 261 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

اسی طرح مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں پر 121 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، ان 12 نشستوں پر 56 آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔

مہاجرین مقیم پاکستان کے 12حلقوں میں پی ٹی آئی امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے 11، 11 جبکہ مسلم کانفرنس کے 10 امیدوار میدان میں ہیں۔

آزاد کشمیر کے انتخابات میں 26 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں