31

آزاد کشمیر کا آئندہ صدر اور وزیراعظم تحریک انصاف سے ہوگا: گورنر پنجاب

(ٹیوٹرپاکستان) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین آزاد کشمیر میں شکست کے خوف سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، انشاء اللہ آزاد کشمیر کا آئندہ صدر اور وزیر اعظم تحریک انصاف سے ہوگا، اپوزیشن انتخابی اصلاحات سے راہ فرار اختیار کر کے دھاندلی کو سپورٹ کریگی۔

گورنر پنجاب سے پارٹی رکن رضا حیات ہراج اور دیگر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر ہونے کا ہمیشہ حق ادا کیا، اپوزیشن کا بیانیہ عوام دشمنی پر مبنی ہے، اس لیے عوام اپوزیشن نہیں حکومت کیساتھ ہیں، قومی سلامتی کے معاملات پر اپوزیشن کو سیاست نہیں کر نی چاہیے۔

چودھری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی ذاتی اور سیاسی ایجنڈا نہیں، وہ ملک و قوم کی بات کرتے ہیں، بھارتی افواج کا مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنا بدترین دہشتگردی ہے، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، اس وقت خطے میں امن ایک خواب ہی رہے گا، آر ایس ایس مسلم علاقوں میں اپنی شاخیں کھول کر بھارت میں قتل عام کرنا چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں