92

آصف علی زرداری دوسری بار ملک کے 14ویں صدر مملکت منتخب

حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری ملک کے 14ویں صدر مملکت منتخب ہوگئے۔ انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

صدارتی انتخابات کیلیے قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل صبح 10 بجے شروع ہوا تھا جو 4 بجے تک جاری رہا۔ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی (ف) نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا جبکہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں جماعت اسلامی کے ارکان نے بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں