67

ابھی تو شروعات ہے، کورونا وائرس وبا کے بعد ہم اسے بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ بختاور بھٹو زرداری

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا اپنی منگنی کے خاص دن پر کہنا ہے کہ آج میرے لیے ایک حساس اور جذباتی دن ہے۔

اپنی منگنی پر خاص پیغام جاری کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے لکھا کہ وہ تمام لوگوں کے پیار، محبت اور دعاؤں کی شکرگزار ہیں۔

خصوصی طور پر پیپلز پارٹی کے تمام اراکین کے لیے انہوں نے لکھا کہ منگنی میں شرکت کے خواہشمند پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بھی تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔

بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ ’ابھی تو شروعات ہے، کورونا وائرس وبا کے بعد ہم اسے بھرپور طریقے سے منائیں گے۔‘
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے تمام لوگوں سے اپنی فیملی اور خصوصاً شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اورسابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی محمود چوہدری سے آج ہونے جارہی ہے۔
x

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں