78

اسلام آباد، بادل برسنےکے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل برسنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔

سیکٹر ای الیون میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد امدادی کام جاری ہے، آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ای الیون میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، خطرے کے یشِ نظر سائرن بجائے جانے لگے، طغیانی کے خطرے کے باعث پاک فوج کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں