25

اسلام آباد: فواد چوہدری کی پیشی، کمرہ عدالت تبدیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری کی پیشی کےلیے کمرہ عدالت تبدیل کردیا گیا۔

فواد چوہدری کے وکیل قیصر امام اسلام آباد کی ایف 8 کی عدالت کے کمرے میں پہنچ گئے۔

سابق وفاقی وزیر کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے رہنما اس دوران پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے، مقامی رہنما اہلکاروں کو دھکیلتے ہوئے کمرہ عدالت میں داخل ہوگئے۔

فواد چوہدری کی پیشی کےلیے کمرہ عدالت رش ہونے اور جگہ کی تنگی کے باعث تبدیل کردیا گیا۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان اب دوسرے جج کے کمرے میں سماعت کریں گے، عدالت میں پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے وکلا پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں