6

اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا ’فالوور‘ کون ہے؟

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو سوشل میڈیا پر ایک معروف غیر ملکی شخصیت نے فالو کر لیا۔
مشہور امریکی ریسلر اور اداکار جان سینا ٹوئٹر پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے اکاؤنٹ کو فالو کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مداحوں کے لیے تصویر بھی شیئر کی ہے۔
ٹوئٹر پر اسلا م آباد یونائیٹڈ کے فالوورز کی تعداد 13 لاکھ 424 ہے جس میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایونٹ 13 فروری سے شروع ہو گا۔
پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں