وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اورصوبائی وزیر مراد راس نے 2 ماہ کی بندش کے بعد کھلنے والے اسکول و کالجز جانے والے طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Tomorrow classes 9 to 12, O and A level go back to school/ college. Wish them the very best. Their future is our main priority.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 17, 2021
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نویں سے بارہویں، O اور A لیول کے اسکول و کالجز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام طلبہ کیلئے بہت سی نیک خواہشات، ان کا مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس اور سردیوں کی چھٹیوں کے باعث کم وبیش 2ماہ سے بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسیں یکم فروری سے شروع ہوں گی