33

اسکولز کھولنے یا بند کرنے کے حوالے سے NCOC کا اجلاس جاری،اجلاس میں تعلیمی اداروں کوکھولنے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے بعد ملک کے تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کے حوالے سے خصوصی اجلاس جاری ہے۔
اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں وفاقی اورصوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہیں، امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کوکھولنے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران ایس او پیز سے متعلق فیصلے بھی متوقع ہے، وفاقی محکمہ صحت کی اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

دوسری جانب سندھ میں آج سے پندرہ روزکے لیے آٹھویں جماعت تک اسکول بند کر دیئے گئے ہیں ،سندھ بھر میں جمعےاور اتوار کو کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں