77

اسکول کب کھلےگے، بڑا فیصلہ آگیا-وزیر تعلیم

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ 19 جنوری کو اجلاس ہوگا جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا، اسکول کب سے کھل جائیں گے یہ ابھی کہنا مشکل ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجویز میں تین مراحل میں اسکول کھولنے کی بات کی گئی ہے، 25 جنوری سے پرائمری اسکولز کھولنے کی تجویز آئی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں سیکنڈری اسکول کھولنے کی تجویز آئی ہے جبکہ بعد میں بڑی کلاسیں کھولنے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے کے پہلے مرحلے کا آغاز 25 جنوری کو ہونا ہے جبکہ اسکول کھولنے کا فیصلہ این سی او سی اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا ڈیٹا دیکھ کر کرناہے۔سعید غنی نے کہا کہ 19 جنوری کو اسکول کھولنے سے متعلق معاملات سامنے آجائیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہو تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہ پڑے، لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہو تو پورے ملک میں ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں