9

’اصلحان خاتون‘ ڈہرکی ٹرین حادثے پر غمزدہ

اسلامی تاریخ پر مبنی تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں اصلحان خاتون کا اہم ترین کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ گلسوم علی گزشتہ روز پاکستان میں ہونے والے ٹرین حادثے پر غمزدہ ہیں۔

اداکارہ گلسوم علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پاکستان میں ہونے والے ٹرین حادثے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میں پاکستان میں ہونے والے ٹرین حادثے کی خبر سن کر بہت غمزدہ ہوں۔‘
اداکارہ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی۔

انہوں پاکستانیوں سے اس ٹرین حادثے پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے لکھاکہ ’میں اپنے برادر ملک پاکستان کے لوگوں سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں ۔‘

واضح رہے کہ پاکستان میں صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں