8

افسوس موجودہ دور ٹرین کے حادثات کا دور ثابت ہو رہا ہے: شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس موجودہ دور ٹرین کے حادثات کا دور ثابت ہو رہا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مسافروں کے زخمی ہونے پر دلی دُکھ ہے، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔

اُنہوں نے سوال اُٹھایا کہ حادثے کی جگہ سمیت سکھر ڈویژن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی تحریری رپورٹ کے باوجود مجرمانہ غفلت کیوں برتی گئی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں