14

افغان سیاسی وفد طالبان سے مذاکرات کیلئےآج دوحہ جائے گا

افغان اعلیٰ مصالحتی کونسل دوحہ مذاکرات کی بحالی کوششوں سے پرامید ہے، 11رکنی افغان سیاسی وفد طالبان سے امن مذاکرات کیلئےآج دوحہ روانہ ہوگا۔

افغان میڈیا کے مطابق نائب سربراہ مصالحتی کونسل اسداللہ سعادتی نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلدامن سے متعلق کچھ کامیابی حاصل کرلیں گے اگر یہ نابھی ہوا تو بھی طالبان کے امن سے متعلق موقف سے آگاہی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پیشرفت ہوئی تو دوحہ مذاکرات کی ٹائم لائن میں توسیع کاامکان ہے۔

اسداللہ سعادتی نے بتایا کہ دوحہ مذاکرات کےمرکزی ایجنڈےمیں جنگ بندی پر توجہ مرکوز ہوگی ۔

واضح رہے کہ دوحہ مذاکرات کیلئےروانہ ہونے والے گیارہ رکنی وفد میں عبداللہ عبداللہ، حامد کرزئی، محمد کریم خلیلی، محمد محقق، صلاح الدین ربانی، بابر فراہ مند، سلام رحیمی، فاطمہ گیلانی بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں