37

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ڈور ٹو ڈور ووٹر تصدیق مہم کامیابی سے جاری ہے ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی

وہاڑی (شفقت رمضان)چیف الیکشن کمشنر پاکستان کی ہدایت پر گھر گھر ووٹر تصدیق کا کام جاری ہے 6 دسمبر تک مطلوبہ سو فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیں گے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی نے کہا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ڈور ٹو ڈور ووٹر تصدیق مہم کامیابی سے جاری ہے 7 نومبر سے شروع ہونے والی اس مہم میں اب تک 58 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جسے 6 دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی نے مزید کہا کہ 29 لاکھ سے زائد آبادی والے ضلع وہاڑی میں 1812975 ٹوٹل ووٹرز ہیں جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1012062 , خواتین ووٹرز 800913 ہے 38 قانونگو حلقے ,301 پٹوار حلقے اور 2339 الیکٹرول بلاکس کے لیے ہم نے مجموعی طور پر 1478 اسٹاف کو تعنیات کیا ہے جن میں 38 اسسٹنٹ رجسٹریشن افیسرز, 354 سپروائزرز اور 1086 تصدیق کندہ افیسرز شامل ہے جو اس مہم کے دوران گھر گھر جاکر ووٹوں کینتصدیق کےساتھ ساتھ نئے ووٹرز کا اندراج, انتقال کرجانے والے ووٹرز اور دوسری معلومات کو اکھٹا کریں گے ہم نے کامیابی کے ساتھ اس مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے جس کا 58 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ہمیں قوی امید ہے کہ 6 دسمبر تک ہم اپنا سو فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیں گے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قومی فریضہ کو بخوبی سر انجام دیتے ہوئے ان تصدیق کندہ افیسرز سے مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنی درست معلومات کا اندراج کروائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں