115

امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئے

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئے۔

یو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر چالیس روزہ سوگ اور 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیخ خلیفہ 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے۔

شیخ خلیفہ نے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان کی وفات کے بعد یو اے ای کی قیادت سنبھالی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں