17

انوویشن فیکٹری کی جانب سے چیئرمین عمران خان کوسی ایم فلڈ ریلیف پروگرام پنجاب کے لیے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کا چیک پیش

ہم اپنے پیارے وطن کی مدد کرنے میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔عمر خان بانی انوویشن فیکٹری
سیلاب متاثرین کے ساتھ ہماری گہری ہمدردی اور تعزیت ہے- مسٹر رانا سی ٹی او – انوویشن فیکٹری
چیئرمین عمران خان کوسی ایم فلڈ ریلیف پروگرام پنجاب کے لیے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کا چیک پیش
لاہور( نمائندہ سدید) نامور بزنس مین عمر خان بانی انوویشن فیکٹری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پیارے وطن کی مدد کرنے میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہماری گہری ہمدردی اور تعزیت ہے یہ تالاب میں محض ایک کنکر ہے، لیکن ہم انوویشن فیکٹری میں اپنے لوگوں کی سخت ضرورت کے وقت مدد کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گے۔چونکہ پاکستان بڑے پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے تباہ کن نقصان اٹھا رہا ہے، انوویشن فیکٹری اور اس کی انتظامیہ نے فوری طور پر اپنے وطن کی مدد کے لیے آگے بڑھا۔
تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ کے چیئرمین جناب ناصر سلمان اور انوویشن فیکٹری کے وفد میں شامل خرم خان،محمد مصطفئی خان، تنویر رفیق، فیض ملک، شفیق رضا اور میر سعید نے امدادی چیک پیش کیا۔ انوویشن فیکٹری کے بانی جناب عمر خان کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بنی گالہ اسلام آباد میں ”سی ایم فلڈ ریلیف پروگرام، پنجاب” کے لیے 1کروڑ 20 لاکھ روپے پیش کئے،سابق وزیر اعظم عمران خان نے عمر خان اور انوویشن فیکٹری کی انتظامیہ کے حسن سلوک کو خوب سراہا۔عمران خان نے ان کی اس کاوش کو خوب سراہا….

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں