110

انڈر 19ایشیا کپ: اذان کی شاندار سنچری،بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے اذان اویس کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔دبئی میں جاری اے سی سی انڈر 19کرکٹ ایشیا کپ میں اتوار کو پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارتی انڈر 19 ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں9 وکٹوں پر 259رنز بنائے۔ادرش سنگھ 62، ادے شرن 60اور سچن دھاس نے 58رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ عامر حسین اور عبید شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم نے بھارت کا 260 رنز کا ہدف با آسانی 47 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔گرین شرٹس کی جانب سے اذان اویس نے شاندار سنچری اور کپتان سعد بیگ نے 68رنز اسکور کرکے پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔اذان اویس 105اور کپتان سعد بیگ نے 68رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ شاہ زیب خان نے 63 اور شیمل حسین نے 8 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں