19

انڈونیشیا: اسمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد

انڈونیشیا میں منشیات اسمگلنگ کا بڑا گروہ پکڑا گیا، گروہ سے افغانستان سے لائی گئی آٹھ کروڑ بیس لاکھ مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق جکارتا اور سماٹرا صوبوں میں کی گئیں مختلف کارروائیوں میں منشیات اسمگلنگ کے بڑے گروہ کو پکڑا گیا۔

چھاپوں کے دوران افغانستان سے لائی گئی 2.5 ٹن منشیات برآمد ہوئی، منشیات کھانوں کے ڈبوں، کشتیوں اور لاکرز میں چھپائی گئی تھی۔

چھاپوں کے دوران منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک انڈونیشین شہری ہلاک ہوا جبکہ 17 کو گرفتار کیا گیا جن میں ایک نائیجیرین شہری بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں