24

اوکاڑہ یونیورسٹی میں آن لائن سیمینار کا انعقاد

اوکاڑہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لائف سائنسز نے چین کی نینجنگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا جس میں بائیو ریکٹر سسٹم کے ذریعے پودوں کی افزائش کے مختلف پہلوؤں پہ بحث کی گئی۔
سیمینار کے آغاز میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیکلٹی کے سربراہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد، نے کہا کہ ان کی فیکلٹی کا دیرینہ مشن ہے کہ اپنے طلباء اور اساتذہ کو بین الاقوامی سطع پہ ہونے والی تحقیق اور ایجادات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے اور یہ سیمینار بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں