197

آج سے تعلیمی ادارے 10جنوری تک بند،اکژ اسکولز کھلے،بغیر یونیفارم کے بچوں کو اسکول انے کی ہدایت

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے کے ساتھ ملک بھر میں آج سے اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند ہو جائیں گی، 24 دسمبر تک آن لائن کلاسز ہوں گی۔

اس کے بعد 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ بلوچستان کے تعلیمی ادارے 28 فروری تک بند رہیں گے۔
لاہور کے اکژ اسکولز مالکان نے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور انھوں نے اسکول کھول لیے اور بغیر یونیفارم کے بچوں کو سکول انے کی ہدایت-
وفاق المدارس خوا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان ضرور کیا تاہم مدارس کا نام تک نہیں لیا، دینی مدارس میں طلبہ ہر وقت موجود رہتے ہیں اور وہ مدارس سے باہر کم ہی نکلتے ہیں۔ اس لئے مدارس کو قرنطینہ سینٹر بھی قرار دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا تھا جس میں ملک اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا تھا کہ 26 نومبر سے اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں