14

آج طاقتور کا بھی احتساب ہو رہا ہے، پی ٹی آئی سینیٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے آج طاقتور کا بھی احتساب ہو رہا ہے۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے دوران علی ظفر نے کہا کہ ہر کوئی قومی احتساب بیورو (نیب) سے ڈر رہا ہے، جس پر اعتماد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کی تبدیلی ہونی چاہیے تھی وہ نیب میں نہیں ہوئی۔

تقریب سے خطاب میں پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آئین کے تحت ملک چلانا ہے تو آئین پر عمل بھی کرنا ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے ساتھ چلنا ہے تو جمہوری سوچ لے کر چلنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں