21

آج PTI ایک اور وعدے کی تکمیل کرے گی: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی.

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آج پارلیمان میں اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت کا قانون پاس کر کے تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی۔
وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں