7

آرمی چیف کی تعیناتی، صدر آج عمران خان سے ملیں گے

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملیں گے۔
ایوانِ صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج دوپہر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ صدر عارف علوی آج 4 بجے سہ پہر عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات میں اہم تعیناتی کا معاملہ زیرِ غور آئے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔
اس حوالے سے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں