6

آٹے کی نئی قیمت کا اعلان

سندھ حکومت نے آٹے کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، سندھ میں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا ریٹیل قیمت پر 650 روپے کا فروخت کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاق سے گندم کی قیمت کے معاملے میں اختلاف کے بعد سندھ حکومت نے آٹے کی قیمت مقرر کردی ہے، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے آٹے کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ایکس مل پرائس 640 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ فی کلو گرام آٹے کی ایکس مل پرائس 64 روپے مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ریٹیل پرائس 650 روپے مقرر کی گئی ہے اور فی کلو گرام آٹے کی ریٹیل پرائس 65 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ٹریڈنگ کارپوریشن نے تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کردیا ہے، ٹی سی پی حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سپلائرز سے 26 ستمبر تک بولیاں طلب کرلی گئی ہیں جو 26 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔
ٹی سی پی کے مطابق گزشتہ ٹینڈر میں ٹی سی پی نے ڈیڑھ لاکھ گندم درآمد کی تھی اور گزشتہ گندم 407 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خریدی گئی تھی۔
ٹی سی پی حکام کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی سے گندم پاسکو اٹھا رہا ہے، وفاقی حکومت گندم کی کمی اور اسٹریٹجک ذخائر کےلیے گندم درآمد کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں