13

اپوزیشن بڑے جلسے کرنے سے پرہیز کرے، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے اپوزیشن کو بڑے جلسے جلسوں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کسی بھی شہر میں جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہو گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا بشارت نے کہا کہ ماضی میں بھی اتحاد بنے لیکن حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی سے زیادہ کسی کے پاس اسٹریٹ پاور نہیں ہے، ضرورت پڑی تو تحریک انصاف بھی اپنی اسٹریٹ پاور دکھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سب دیکھ لیں گے کہ اپوزیشن کے جلسوں میں کتنے لوگ ہوں گے، یہ ساری جماعتیں مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں