12

اپوزیشن کا رونا دھونا برقرار رہے گا، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا رونا دھونا برقرار رہے گا، ان کی قسمت میں خواری ہے، اپوزیشن شروع دن سے قانون سازی نہیں چاہتی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ای وی ایم سے متعلق تحفظات دور کرلیں گے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومتی اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کے اپنے لوگ غائب ہوگئے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ کوئی بھی بل الیکشن کمیشن ای وی ایم سے آئندہ انتخابات کروانے کا پابند ہوگا۔

پروگرام میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ چند روز قبل حکومت کی حالت شکست خوردہ تھی، پہلے بھی گورننس کے مسائل تھے آج بھی ہیں، کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں