7

اگر صدر نے تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوج کے دونوں عہدوں پر میرٹ پر تعیناتی کا فیصلہ قابل تعریف ہے، اللّٰہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں پر رحمت فرمائے۔
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تعیناتی کے فیصلے پر اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کے دو اہم عہدوں پر تقرریاں 28 نومبر تک ہوجائیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر صدر نے تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں تقرریاں 2 مختلف روز بھی ہوسکتی ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر 27 نومبر سے پہلے ہو جائے گا۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے کہ 28 نومبر تک سارا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں