39

ایران: طاقتور خاتون کا 18 ٹن وزنی بس کھینچنے کا مظاہرہ

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کرنے کیلئے منفرد کرتب دکھاتے ہیں۔ تاہم اِن میں سے کچھ کرتب باز اپنی ہمت و طاقت کی بنا پر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی ان طاقتور خاتون کو ہی دیکھ لیں جو بھاری بھرکم بس کھینچنے کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہیں۔
ایران سے تعلق رکھنے والی مریم ہمتی نامی 38 سالہ طاقتور خاتون نے 18ٹن وزنی بس کو کئی میٹر تک یوں کھینچا جیسے کوئی کھلونا ہو۔

مریم ہمتی نے بھاری بھرکم لوہے کی بلاکس اٹھانے اور بھاری بھرکم ٹرک کے ٹائر کو فلپ کرنے کا بھی حیرت انگیز مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں