18

ایل پی جی: گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 114 روپے کا اضافہ

لیکوڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 114 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اعشاریہ 8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1530 روپے مقرر کی گئی ہے۔

قیمت میں 114 روپے کے اضافے سے قبل گھریلو سلنڈر کی قیمت 1416 روپے تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

اس سے قبل وزارت خزانہ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں