102

ایمرا ڈسٹرکٹ وہاڑی کے معزز ممبران کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام

وہاڑی ( عمر پاشا سے) ایمرا ڈسٹرکٹ وہاڑی الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں ملک کے تمام ٹی وی چینلز کے رپورٹرز کی نمائندگی ہے اور یہ دور حاضر میں ضلع وہاڑی کی سب سے بڑی موثر اور فعال تنظیم بن چکی ہے تمام ٹی وی چینلز کے رپورٹرز پر مشتمل ایمرا ڈسٹرکٹ وہاڑی نے اپنے پلیٹ فارم سے ناصرف معاشرتی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں ارباب اختیار تک پہنچایا بلکہ مظلوم کو انصاف کے حصول میں اسکی آواز بن کر اپنا کردار ادا کیا ہے


صدر ایمرا ڈسٹرکٹ وہاڑی شیخ محمد عدنان کی جانب سے اج ایمرا ڈسٹرکٹ وہاڑی کے معزز ممبران کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام سر پرست اعلی شیخ خالد مسعود ساجد, چیئرمین احسان باری چوہدری جنرل سیکرٹری جاوید شاہ کی میزبانی میں ہوا

اجلاس میں ممبران ایمرا نے بھرپور شرکت کی ایمرا ڈسٹرکٹ وہاڑی میں بورے والہ,

میلسی پریس کلبز کے صدور سمیت وہاڑی ,بورے والہ, میلسی. گگومنڈی کے الیکٹرانک میڈیا سے منسلک نمائندوں نے شرکت کی اور اس بات کا اعادہ کیا ایمراڈسٹرکٹ وہاڑی جو ضلع وہاڑی کا مضبوط بڑا ادارہ ہے صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑتا رہے گا اور ہر فورم پر صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں