28

ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل نتائج کا اعلان

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پیر کے روز تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2021ء کے نتائج کا اعلان کردیا-
یو ایچ ایس سے الحاق شدہ 43 میڈیکل کالجوں کے 5755 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 4877امیدوار پاس جبکہ 819 فیل قرار پائے یوں کامیابی کا تناسب 85.62 فیصد رہا پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی ثناء مرتضی نے 909/1000 نمبر لیکر پہلی پوزیشن جبکہ ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال کی ارحہ اقبال نے 902 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی تیسری پوزیشن دو طالبات نے مشترکہ طور پر حاصل کی-
بختاور امین میڈیکل کالج ملتان کی رمشا عبیداللہ اور ملتان میڈیکل کالج کی حائقہ شکیل دونوں نے 893 نمبر حاصل کیےسپلیمنٹری امتحانات 27 مئی سے شروع ہونگےنتائج یو ایچ ایس کی ویب سائیٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں