10

ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت، چار وزارتیں ملیں گی

سندھ حکومت کی شمولیت کے حوالے سے معاملات حتمی مر حلے میں داخل ہوگئے ہیں، جمعرات کو دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی پی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی.

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو سندھ میں چار وزارتیں دی جائیگی، ایم کیو ایم کی جانب سے خواجہ اظہار الحسن،محمد حسین، جاوید حنیف، اور کنور نوید جمیل کے نام کو فائنل کرلیا گیا.

اطلاع کے مطابق ایم کیو ایم کو بلدیات، پلاننگ اینڈ ڈیولمپنٹ، باہمی امور اور امور نوجوان جس میں کھیل اور ثقافت کے شعبے بھی شامل ہیں دی جائے گی.

امکان ہے کہ سابق مئیر وسیم اختر کو مشیر بنایا جائے گا،کراچی اور حیدر آباد کے ایڈ منسٹریٹر بھی ایم کیو ایم کے ہوں گے.

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم جلد طے شدہ معاہدے پر بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقات کرے گی.

معاہدے پر عمل درآمد اور قانون سازی کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے اراکین کا روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کرنے اور مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں