86

این اے 127 لاہور میں ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت، تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت

این اے 127 لاہور میں ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت کا معاملہ پر الیکشن کمیشن نے تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 لاہور میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمیشن ندیم حیدر نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو خط میں کہا کہ ووٹ خریدنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک دوسرے پر ووٹ خریدنے کا الزام لگایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں