27

ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ کی جانب سے کسانوں کیلئے“خوشیاں دا میلہ” فیسٹیول کا انعقاد

ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ نے بورے والا کے نواحی علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا زرعی کمیونٹی فیسٹیول “خوشیاں دا میلہ” منعقد کیا۔

یہ فیسٹیول کسانوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے تفریح اور تعلیم کا حسین امتزاج تھا، جس میں مفت کھانے کے اسٹالز، بذریعہ قرعہ اندازی ہزاروں روپے کے نقد انعامات اور بچوں کیلئے مفت جھولے شامل تھے۔ میلے کا مقصد کسانوں کو جدید زرعی سہولیات اور مالی خدمات سے متعارف کروانا تھا۔

تقریب میں خصوصی اسٹیج فلم بھی دکھائی گئی، جس میں اداکار سہیل احمد اور ہنی البیلا نے مزاح کے ذریعے کسانوں کی زندگی اور ایچ بی ایل زرعی سروسز کے فوائد پیش کیے۔

میلے میں سپریم ونڈا، بائر، کورٹیوا، سینجنٹا، ایف ایم سی، برکت فرٹیلائزرز، بینک الحبیب، بینک آف پنجاب، ایچ بی ایل کنیکٹ اور زونگ سمیت معروف ادارے شریک ہوئے، جس سے کسانوں کو ایک ہی جگہ زرعی ادویات، مشاورتی خدمات، بینکاری سہولیات اور کنیکٹیویٹی میسر ہوئی۔

ایچ بی ایل زرعی کے سی ای او کے مطابق خوشیاں دا میلہ ایک مربوط زرعی پلیٹ فارم ہے جو مشاورت، معیاری اجناس، مشینری اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے اور شراکت داروں کے ساتھ اعتماد و طویل مدتی تعلقات مضبوط کرتا ہے۔

رواں سال، ایچ بی ایل زرعی ملک بھر میں 20 بڑے اور 40 چھوٹے میلے منعقد کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ کسانوں تک زرعی اور مالی سہولیات پہنچائی جا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں