52

ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

پشاور کے علاقے چمکنی میں مسلح افراد نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کر دیا۔

پشاور پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے ساتوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اے ایس پی چمکنی کے مطابق پولیس نے فون کال ٹریس کر کے قتل کی اس واردات میں ملوث 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے میں ملوث بقیہ ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔

اے ایس پی چمکنی نے یہ بھی بتایا کہ 7 افراد کے قتل کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، فریقین کے درمیان زمین کا تنازع تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں