14

اے سی سی اے اور آئی ایف اے سی تیسرے سالانہ کلائمٹ ویک این وائے سی ایونٹ کی مشترکہ میزبانی کریں گے

لاہور(ٹیوٹرپاکستان نیوز) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ ایسوسی ایشن (اے سی سی اے) اورانٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس(آئی اے ایف سی) مشترکہ طور پر تیسرے سالانہ کلائمٹ ویک این وائی سی ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔“نیٹ زیرو انفارمیشن گیپ کا خاتمہ“کے عنوان سے یہ ورچوئل ایونٹ مؤرخہ 20ستمبر،2021ء کی صبح 9.00بجے (ای ڈی ٹی)منعقد ہو گا۔

کاروبار،سرمایہ کاروں اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے جو کوششیں کی جاتی ہیں، اْن کے درمیان انفارمیشن گیپ کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے اے سی سی اے اور آئی ایف اے سی نے“نیٹ زیرو انفارمیشن گیپ کا خاتمہ:سرمایہ کاروں، اکاؤنٹنٹس اور کیپٹل مارکیٹوں کا کردار“ کے عنوان سے کلائمٹ ویک این وائی سی ایونٹ کی مشترکہ میزبانی کے لیے شراکت داری قائم کی ہے۔اس سیشن کا مقصد سرمایہ کاری، فنانس اور اکاؤنٹنگ سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کو کلائمٹ انفارمیشن اور رپورٹنگ میں پائے جانے والے خلاء کو پر کرنے کی ضرورت کے بارے میں فکر انگیز مذاکرات کے لیے اکھٹا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں