76

اے ٹی ایم میں کارڈ ڈالتے ہی پیسوں کے بجائے پٹرول نکل آیا

تہران: ایران میں ایک شخص نے پیسے نکالنے کیلئے کارڈ اے ٹی ایم میں ڈالا تو اس میں سے پیسوں کے بجائے پٹرول نکل آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک شخص پیسے نکلوانے کیلئے اے ٹی ایم باکس میں داخل ہوا اور کارڈ مشین میں ڈالا تو اس میں سے پیسوں کے بجائے پٹرول نکلنے لگا، مشین سے پٹرول نکلنے پر وہ شخص پریشان تو ہوا تاہم اس نے زمین پرپڑے پٹرول کی ویڈیوز اورتصاویر بنا لیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیسوں کے بجائے پٹرول کا نکلنا زیر زمین گزرنے والی کسی آئل پائپ لائن لیک ہونے کی وجہ سے ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں