41

بابر اعظم اور سرفراز احمد 5 فروری کو آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد 5 فروری کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
بگٹی اسٹیڈیم میں بلوچستان حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔
اس نمائشی میں بابر اعظم ٹیم یلو اور سرفراز احمد ٹیم پرپل کے کپتان ہوں گے۔
بگٹی اسٹیڈیم میں بابر اعظم کی قیادت میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض ایکشن میں ہوں گے۔
بابر اعظم کی ٹیم میں محمد حارث، دانش عزیز اور صائم ایوب بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم میں افتخار احمد، محمد حسنین، نسیم شاہ اور عمر اکمل شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں