7

بالی ووڈ اداکار وکرم گوکھلے کی موت کی خبروں کی اہلخانہ نے تردید کردی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے کی موت کی خبر کی اہلخانہ نے تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندی اور مراٹھی کے معروف اداکار، 82 سالہ وکرم گوکھلے کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی حالت بدستور نازک ہے مگر وہ ابھی بھی ہمارے ساتھ ہیں، وہ کومہ میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وکرم گوکھلے کے جسم کے کچھ حصوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
وکرم گوکھلے کی بیٹی نے بھی والد کی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم گوکھلے پونے کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے اداکار کی موت کے حوالے سے خبر گزشتہ شام آئی جس کے بعد کئی بالی ووڈ فنکاروں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں