71

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا معطل،رہائی کا حکم

دورانِ عدت نکاح کیس جج افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس

میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کا فیصلہ سنا دیا÷

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں کالعدم قرار دے کر سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدت کیس کی مرکزی اپیلوں پر ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی، آج کی سماعت کے دوران خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ’اگر ملزمان کوئی مزید شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں تو پیش کر سکتے ہیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں، کسی بھی پارٹی سے ان کے فقہ کے بارے میں نہیں پوچھا گیا، مفتی سعید نے بھی نہیں کہا کہ ملزمان حنفی فقہ سے ہیں، سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں ان کے کلائنٹ عمران خان نے شادی کی ہے انہیں عدت کے بارے میں علم نہیں‘۔
جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیئے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اگر کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں تو رہا کردیا جائے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے رہائی کے روبکار جاری کردیے ہیں۔

سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا ۔

قبل ازیں خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف ایڈووکیٹ اور عمران خان کے وکیل عمران صابر، مرتضیٰ طوری، زاہد ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں