23

باکسرعامرخان لندن میں لٹ گئے

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان لندن کی ایک سڑک پرلٹ گئے۔
باکسرعامرخان نے سوشل میڈیا پربیان میں کہا کہ میں مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں سڑک کراس کررہا تھا کہ 2 مسلح افراد بھاگ کر میری طرف آئے اورپستول میرے چہرے پررکھ کرگھڑی چھین لی۔
عامرخان کا مزید کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے واردات کے دوران میری اہلیہ فریال مجھ سے چند قدم پیچھے تھیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم دونوں اس واردات میں محفوظ رہے۔
عامرخان کی گھڑی کی مالیت 2کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں