11

با اثر قیدیوں کو سہولتیں دینے والے نیٹ ورک کا انکشاف

با اثر قیدیوں کو سہولتیں دینے والے سرکاری اور نجی اسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ با اثر قیدیوں کو شہر کے کم از کم 5 نجی اسپتالوں میں رکھا جاتا رہا ہے۔ان نجی اسپتالوں میں بے ویو، ہیلتھ وژن، قمر الاسلام، بانٹوا انیس اور مدر کیئر اسپتال شامل ہیں۔
حکام کے مطابق کراچی کے ان نجی اسپتالوں میں مال دار اور با اثر قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔
ماضی میں چند دیگر نجی اسپتالوں میں بھی با اثر قیدیوں کو رکھا جاتا رہا ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ شہر کے 3 سرکاری اسپتالوں میں بھی با اثر قیدیوں کو لمبے عرصے تک رکھا گیا ہے۔ان سرکاری اسپتالوں میں این آئی سی وی ڈی، جناح اور سول سپتال شامل ہیں۔محکمۂ داخلہ سندھ نے قیدیوں کو اسپتالوں میں رکھنے میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں 21 قیدیوں کو مختلف نجی اور سرکاری اسپتالوں سے واپس جیل منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں