32

’بجرنگی بھائی جان‘ کی منی کتنے برس کی ہوگئی، نئی تصاویر وائرل

بالی ووڈ کی کامیاب فلموں میں ایک فلم ’ بجرنگی بھائی جان‘ہے جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی، فلم کو نہ صرف بالی ووڈ بلکہ لالی ووڈ کے ستاروں نے بھی پسند کیا، فلم میں مرکزی ہیرو بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان جبکہ ان کے ہمراہ منی جس کا اصل نام” ہرشالی ملہوترا “ وہ بھی سکرین پرجلوہ گر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک سلمان خان کی فلم ” بجرنگی بھائی جان “تقریبا پانچ سال پہلے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

کبیر خان کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم میں سلمان خان اور کرینہ کپور کے علاوہ جو نیا چہرا لوگوں کو دیکھنے کو ملا تھا

اور لوگوں کو بہت پسند آیا تھا اوروہ چہرا” ہرشالی ملہوترا “کا تھا۔

’ بجرنگی بھائی جان‘ میں منی کا کردار اداکرنے والی چھوٹی بچی اب بڑی ہوگئی ہے، اس فلم سے شہرت حاصل کرنے والی ہرشالی ملہوترا کی نئی تصاویر وائرل ہوئیں جن کو خوب پسند کی جارہا ہے، تصاویر کو دیکھ کر مداح بھی حیرت کاشکار ہیں، کیونکہ فلم ’ بجرنگی بھائی جان‘2015 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس وقت منی کی عمر7سالہ تھی جبکہ اب وہ 12 سال کی ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں