81

بجلی چور قومی مجرم ہیں ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں-ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) وقاص رشید

وہاڑی( ٹیوٹرپاکستان) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں بجلی چوروں کو سز ا دلوانے کیلئے عدالت کو اچھے طریقے سے معاونت فراہم کی جائے تاکہ بجلی چوروں کو سخت ترین سزائیں دلوائی جا سکیں اور آئندہ وہ بجلی چوری کا ارتکاب نہ کریں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں بجلی چوری کی روک تھام کی مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں