11

برانڈ کیلئے پی ایس ایل کا مکمل ہونا بہت ضروری تھا، عاطف رانا

پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل برانڈ کے لیے اس کا مکمل ہونا بہت ضروری تھا۔

عاطف رانا نے جیو سے گفتگو میں کہا کہ محدود وقت میں تیاری کی گئی تھی،بہتری کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے، لوگوں نے پی ڈی پی کا مذاق بنایا لیکن ہم نے پراسس کو جاری رکھا۔
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ اس پراسس کے نتائج سامنےآئے تو پلیئرز ملنے لگے ہیں، پی ڈی پی پروگرام کے 128 پلیئرز ابھی پائپ لائن میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرنچائزیں پی ایس ایل کے اہم اسٹیک ہولڈر ہیں، لیگ کے ماڈل کو تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے منافع بخش بنارہے ہیں، ہمارا کام پلیئرز کو ساری سہولیات دینا ہے، گراونڈ میں پلیئرز کو پرفارم کرنا ہے۔

عاطف رانانے کہا کہ لاہور قلندرز ایک عوامی ٹیم ہے، لوگوں کی لاہور قلندرز سے جذباتی وابستگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں