35

برصغیر پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ جمال رحمتہ اللہ علیہ کے393ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 19تا 21نومبر2020ء آپ کے آستاں عالیہ لاہور میں ہونگی

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام برصغیر پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ جمال رحمتہ اللہ علیہ کے393ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 19تا 21نومبر2020ء آپ کے آستاں عالیہ لاہور میں ہونگی۔ عرس کی تقریبات کا آغاز مورخہ 19نومبر 2020ء بروز جمعرات بعد از نماز عصر رسم چادر پوشی سے صاحبزادہ پیر سید سعید الحسن شاہ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امورپنجاب فرمائیں گے۔اس موقع پر زاہد سیلم گوندل سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب، عابد شبیر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور، منیجر اوقاف سرکل نمبر 6لاہور اور زائرین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ محکمہ اوقاف نے دربار شریف پر آنے والے زائرین کی سکیورٹی اورلنگر کے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور مبلغ 1,33,000/-روپے عرس گرانٹ مختص کی گئی ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ مکمل کوریج کیلئے اپنے فوٹو گرافر / کیمرہ مین اور رپورٹر کی ڈیوٹی لگا کر ممنون فرمائیں۔پریس کانفرنس کی لائیو کوریج کیلئے ڈی ایس این جی کا بھی اہتمام فرمادیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں