13

برطانیہ میں آج 3030 کورونا کیسز رپورٹ، 53 افراد کا انتقال، خبر ایجنسی

برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 30 کورونا وائرس کیسزرپورٹ ہوئے۔ لندن سے خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ میں کورونا سے ایک روز میں 53 افراد کا انتقال ہوا۔

برطانیہ میں سات روز کے دوران کورونا کیسز میں 37 فیصد اور اموات میں 32 فیصد کمی ہوئی ہے۔

خبرایجنسی نے مزید بتایا کہ برطانیہ میں 3 کروڑ 18 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے۔ جبکہ 61 لاکھ افراد کو ویکسین کی دونوں خوراک لگائی جا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں